کائنات امتیاز نے اسکیچنگ اور کیلی گرافی میں مہارت حاصل کرلی


کائنات امتیاز نے اسکیچنگ اور کیلی گرافی میں مہارت حاصل کر لی

قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے اسکیچنگ اور کیلی گرافی میں مہارت حاصل کر لی۔ اُن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا مقصد خود کو اور دوسروں کو متحرک رکھنا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، ایسے میں گھر میں رہتے ہوئے ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے مصروفیت نکالی اور اسکیچنک اور کیلی گرافی شروع کی اور اس میں مہارت بھی حاصل کر لی۔

ان کا کہنا ہے کہ والد کی وجہ سے یہ شوق ہوا، اس کا مقصد خود کو اور دوسروں کو گھر میں رہتے ہوئے متحرک رکھنا ہے۔

کائنات امتیاز کی ایک چیلنج کے لیے بنائی گئی ویڈیو بھی خاصی وائرل ہوئی۔

کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کا گھر میں رہنابہت مشکل ہے لیکن یہ وقت کی ضرورت ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *