پالتو کتے نے وفاداری کی مثال قائم کردی


پالتو کتے نے وفاداری کی مثال قائم کردی، لاوارث چھوڑ کر جانے والے مالک کا تین سال تک گھر کے باہر بیٹھ کر انتظار کرتا رہا۔

چین میں مخلص پالتو کتے نے مبینہ طور پر الوداع کہے بغیر جانے والے مالک کے گھر کے باہر بیٹھ کر مالک کی واپسی کا انتظار کیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ پالتو جانور جس کا نام ہئی زی ہے ، ایک رہائشی کمپلیکس میں دن رات اس جگہ انتظار کرتا نظر آیا جہاں یہ اور اس کا مالک رہائش پذیر تھے۔

کتے کا مالک الوداع کئے بغیر جنوبی کوریا چلا گیا اور لوٹ کر نہ آیا۔

اب اس پالتو کتے کے لیے نئے مالک کی تلاش جاری ہے جو اس کی زندگی پرسکون بنا سکے، ابھی تک کسی نے اس کتے کو اپنانے کی درخواست نہیں دی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *