ملک میں کورونا مریض 16817، ہلاکتیں 385


ملک میں کورونا مریض 16817، ہلاکتیں 385

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 16 ہزار 817 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 385 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 11 ہزار 843 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 142 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 300 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 6 ہزار 340 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 106ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 6 ہزار 53 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 112 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 627 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 146 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 49 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 14 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 339 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، SHP سمیت 3 پولیس ملازمین کورونا کا شکار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 343 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 66 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *