شعیب اختر آئی سی سی پر برس پڑے


 شعیب اختر آئی سی سی پر برس پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جانبدارانہ رویے پربرس پڑے۔ اُن کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے غیرجانبداری کو مکمل نظر انداز کردیا ہے۔

شعیب اختر نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر تبصرے میں کہا تھا کہ وہ اسٹیو اسمتھ کو تین باؤنسرز کرانے کے بعد چوتھی گیند پر آؤٹ کردیتے۔

شعیب اختر کے اس بیان کے جواب میں آئی سی سی نے طنزیہ پوسٹ کردی جس پر شعیب اختر نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کی پوسٹ سے صاف ہوگیا کہ کونسل نے کس طرح غیر جانبداری کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ لگتا ہے آئی سی سی میں اب معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *