پنجاب، اسلام آباد میں CNG سستی ہوگئی


پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 12روپے کلو کم کردی گئی۔

صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں بڑی کمی 12روپے فی کلو کی گئی ہے اور نئی قیمت کا اطلاق آج یکم مئی سے ہوگا۔

پنجاب اور اسلام آباد ریجن میں سی این جی کی نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ایک کلو سی این جی 72روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔

دوسری جانب سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ابھی تک سی این جی کی پرانی قیمتیں برقرار ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *