مئی میں میدانی علاقوں میں بارش کے سلسلے آئیں گے، محکمہ موسمیات


مئی میں میدانی علاقوں میں بارش کے سلسلے آئیں گے ، محکمہ موسمیات

مئی میں موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے آؤٹ لک جاری کردیا۔

وسطی اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے دو تین سلسلے آئیں گے، میدانی علاقوں میں آندھیاں چلیں گی، ژالہ باری بھی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش، آندھی اور ژالہ باری سے گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ گندم کی کٹائی کا عمل بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے دوسرے ہفتے سے دن کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھے گا، ملک کے دیگر علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

پنجاب کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا، جنوبی پنجاب، سندھ اور وسطی بلوچستان میں درجہ حرارت قدرے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور سندھ میں کپاس اور مکئی کی فصل کو زیادہ پانی درکار ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کا عمل بھی شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں سے ایئر کوالٹی متاثر ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *