خاتون پولیس افسر کے جذبہ ہمدردی نے ذہنی معذور لڑکی کی زندگی بدل دی


اہل سجاول نے ذہنی معذور نوجوان لڑکی کا علاج کرا کے شادی کرانے پر ایس ایس پی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ فائل فوٹو

اہل سجاول نے ذہنی معذور نوجوان لڑکی کا علاج کرا کے شادی کرانے پر ایس ایس پی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ فائل فوٹو

سجاول: سجاول شہر میں 4 ماہ قبل دربدر پھرنے والی ذہنی معذور نوجوان لڑکی نجمہ کا ایس ایس پی سجاول سہائی عزیز تالپور نے علاج کرا کے شادی کرا دی۔

ایس پی سجاول سہائی عزیز ٹالپر نے فروری 2020 میں سوشل میڈیا پر لڑکی کی کہانی اور ویڈیوز وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ بے سہارا ذہنی معذور لڑکی نجمہ کو ریسکیو کرا کے سیف ہاؤس سجاول میں رکھوایا جہاں پر اس کی اچھی خوراک، لباس کے ساتھ بہترین علاج معالجہ کی سہولت دی گئی اور رمضان کے پہلے جمعہ کو سیف ہاؤس سجاول میں نوجوان ممتاز ملاح کے ساتھ شرعی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شادی کرا دی گئی۔

اس موقع پر ایس ایس پی کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو روٹری ولیج ٹھٹھہ میں ایک گھر بھی لے کر دیا گیا، ساتھ ہی راشن، سبزی، فروٹ اور مالی امداد بھی کی گئی اورجوڑے کی خوشگوار زندگی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

دوسری جانب اہل سجاول نے ذہنی معذور نوجوان لڑکی نجمہ کا علاج کرا کر اس کی شادی کرانے پر ایس ایس پی سجاول سہائی عزیز تالپور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *