حکومت لاک ڈاؤن میں فی الفور نرمی کرے، آل پاکستان انجمن تاجران


حکومت لاک ڈائون میں فی الفور نرمی کرے، آل پاکستان انجمن تاجران

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن میں فی الفور نرمی کرے۔

اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاجروں نے کورونا کو روکنے کے لئے اپنے آپ کو قربان کیا لیکن اب تاجر میں سکت نہیں رہی۔ اگر رات دن دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی جائے تو دکانوں میں رش بالکل بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی لاک ڈاؤن میں نرمی کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ سیاست کرنے کے لیے بہت وقت پڑا ہے، تاجر سخت پریشان ہے ان پر سیاست نہ کی جائے۔

تاجر رہنما نے کہا کہ وزیراعظم اگر لاک ڈاؤن میں نرمی کے حق میں ہیں تو اپوزیشن کی مخالفت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

تجارتی خبریں سے مزید





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *